9 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں آئی ایس آئی کے عزم و ارادے کی ضرورت ہے

 ابنا: ایران کی پارلیمینٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ  پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں پاکستان کے خفیہ فوجی ادارے آئی ایس آئی کے عزم و ارادے کی ضرورت ہے ۔
جناب ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ پاکستان میں گذشتہ دو دہائیوں کے تجربے سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اگر پاکستان کا خفیہ فوجی ادارہ آئی ایس آئی اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں سنجیدہ طریقے سے عملی اقدام کرے تو اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر قابو پایا جاسکتا ہے ایران کی پارلیمینٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سے بہت ہی افسوسناک صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں ۔ جناب بروجردی نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بے اہمیت واقعات پر ہنگامی اجلاس تشکیل دینے کے بجائے ، حتمی طورپر پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے ہنگامی اجلاس تشکیل دے تاکہ اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جاسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پایان/242